پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر ستی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ سیمابیہ طاہر کو ن لیگی رہنما عطا تارڑ کی جانب سے الزامات کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر ستی کو پولیس نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ سیمابیہ طاہر کو ن لیگی رہنما عطا تارڑ کی جانب سے الزامات کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عطا تارڑ نے سیمابیہ طاہر پر پی ٹی آئی کارکنوں کو وکلا کی وردی میں عدالت لانے کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ سیمابیہ کارکنوں کو وکلا کی وردی میں عدالت لانے کی ٹریننگ دے رہی ہیں اور ہم نے اس حوالے سے آئی جی کو بتادیا ہے۔ واضح رہے کہ 9 مئی واقعات کے بعد سے متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ بہت سے پی ٹی آئی ارکان پارٹی چھوڑ کر جاچکے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015