پاکستان مخالف سرگرمیوں کو امریکا میں آواز دلوانے والے کردار کھل کر سامنے آنے لگے۔ امریکا اور مغرب کے ذریعے پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں دخل اندازی کی ایک اور ناکام کوشش بے نقاب ہو گئی ہے۔ ایک سیاسی جماعت کے چند بیرونی آلہ کار اور یو ٹیوبرز کھل کر پاکستان مخالف زہر اگلنے لگے۔ امریکا میں امریکی کانگریس مین کے سامنے ایک کانفرنس میں پاکستان کو آئی ایم ایف کے تحت ملنے والے 3 بلین ڈالر پر اعتراضات اٹھا دیے۔“میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ بائڈن انتظامیہ نے پاکستان کو 3 بلین ڈالر کیوں تحفے میں دیا؟” سیاسی جماعت کے امریکی آلا کار کا اعتراض کھل کر سامنے آ گیا۔ ایک سیاسی جماعت کی طرف داری کرنے والا یوٹیوبر بار بار یہ سوال کرتا رہا کہ “امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ پاکستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کیوں خاموش ہے؟ اسے پاکستان پر پریشر ڈالنا چاہئیے”۔ سیاسی یوٹیوبر نے امریکی آلا کار ڈاکٹر آصف محمود کا شکریہ بھی ادا کردیا جنہوں نے اس قسم کی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ یہ مخصوص سیاسی گروہ پاکستان اور پاکستانی عوام کے خلاف انسانی حقوق، معاشی بندشوں اور دیگر سختیوں کے ذریعے سینکشنز لگوانے کے پرانے ایجنڈے پر کار فرما ہے۔ ڈاکٹر آصف اور سیاسی یوٹیوبر کی امریکی کانگریس مین بریڈ شرمن سے یہ ملاقات بھی اِسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔ ڈاکٹر آصف محمود ماضی میں بھی پاکستان کے نجی مسائل کو بین الاقوامی سطح پر لابی کر کے پاکستان کی بری تصویر پیش کرچکے ہیں۔ ایک طرف تو اِن عناصر کے سرپرست یہاں بیٹھ کر اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے لئے امریکا مخالف بِیانیہ چلاتے ہیں اور دوسری طرف وہ باہر اپنے ہینڈلرز کے ذریعے پاکستان مخالف ایکشنز لینے کے لیے اُسی امریکا سے بھیک مانگتے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015