سرکاری اسکیم پر حج کرنے والوں کو کیلئے خوشخبری، 97 ہزار روپے واپس کرنے کا اعلان

حج کی سعادت سرکاری اسکیم کے تحت حاصل کرنے والوں کو فی کس 97 ہزار روپے واپس کیے جائیں گے۔ اس فیصلے کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت حج پر جانے والے ہر حاجی کو 97 ہزار روپے فی کس کے حساب سے رقوم کی واپسی پیر سے شروع ہو جائے گی۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حج کرنے والے حجاج کرام کو مزید 12 ارب روپے واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت حج پر جانے والے ہر حاجی کو 97 ہزار روپے فی کس کے حساب سے رقوم کی واپسی پیر سے شروع ہو جائے گی۔ منیٰ میں جگہ نہ ملنے اور ٹرین کی سہولت سے مستفید نہ ہونے والے 22 ہزار 600 حاجیوں کو 21ہزار روپے فی کس کے حساب سے اضافی رقم واپس کی جائے گی۔ مدینہ منورہ میں مرکزسے باہر رہائش اختیار کرنے والے 18 ہزار حاجیوں کو 14 ہزار روپے فی کس کے حساب سے اضافی رقم واپس کی جائے گی۔ سرکاری حجاج کرام کو 97 ہزار روپے واپس کر رہے ہیں۔ مدینہ میں دور رہائش پانے والوں کو 1 لاکھ 11 ہزار روپے؛ جن حجاج کو مشاعر ٹرین نہیں ملی، انہیں 1 لاکھ 18 ہزار روپے؛ مرکزیہ میں رہائش اور ٹرین نہ پانے والوں کو کل 1 لاکھ 32 ہزار روپے ملیں گے: @senatorMtalha pic.twitter.com/Zz77zCHXe5 — Ministry of Religious Affairs & Interfaith Harmony (@MORAisbOfficial) July 27, 2023 بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 63 فیصد حجاج کو مدینہ منورہ میں نزدیک ترین رہائش فراہم کی گئی جبکہ 78 فیصد حجاج کو منی عرفات میں مشاعر ٹرین کی سہولت مہیا کی گئی۔ اولڈ منٰی میں 47 فیصد حجاج کو خیمے فراہم کیے گئے۔ حج سے قبل قربانی کی مد میں 55 ہزار روپے واپس کیے گئے۔