محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان، جنوب مشرقی اور بالائی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، اسلام آباد، بالائی / وسطی خیبرپختونخوا ، کشمیر، بلوچستان، سندھ اور بابوسر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کئے گئے انتباہ کے مطابق 27 سے 29 جولائی کے دوران ڈیرہ غازی خان، شمال مشرقی اورجنوبی بلوچستان کے علاقوں (ژوب، بارکھان،کوہلو، سبی، نصیر آباد، موسی خیل، شیرانی، ہرنائی، بولان، لورالائی، خضدار، لسبیلہ، کیچ، تربت، پنجگور، آواران اور گردونواح) میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ اس طرح 27 سے 29 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، قصور اور فیصل آباد میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے۔ مزید برآں مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔ دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ممکنہ خطرات کے پیش نظر متعلقہ اداروں کے لئے ضروری اقدامات سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی۔ این ڈی ایم اے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ تمام صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹس، اسلام آباد ایڈمنسٹریشن، این ایچ اے، این ایچ اینڈ ایم پی، ایف ڈبلیو او، ریسکیو 1122، لائن ڈیپارٹمنٹس، وزارتوں اور وفاقی ایجنسیوں کو متعلقہ مینڈیٹ کے مطابق حفاظتی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ این ڈی ایم اے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ تمام صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹس، اسلام آباد ایڈمنسٹریشن، این ایچ اے، این ایچ اینڈ ایم پی، ایف ڈبلیو او، ریسکیو 1122، لائن ڈیپارٹمنٹس، وزارتوں اور وفاقی ایجنسیوں کو متعلقہ مینڈیٹ کے مطابق حفاظتی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ این ڈی ایم اے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ تمام صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹس، اسلام آباد ایڈمنسٹریشن، این ایچ اے، این ایچ اینڈ ایم پی، ایف ڈبلیو او، ریسکیو 1122، لائن ڈیپارٹمنٹس، وزارتوں اور وفاقی ایجنسیوں کو متعلقہ مینڈیٹ کے مطابق حفاظتی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015