وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بچی کو انصاف دینا عدلیہ کی ساکھ کے لئے بہت بڑا امتحان ہے۔ ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رضوانہ کو انصاف دینے کی بجائے ملزمان کو ضمانتیں ملنا افسوسناک اور لمحہ فکریہ ہے، مظلوم بیٹی کو بالآخر انصاف دیا جائے، ملزم گرفتار کئے جائیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کو واقعہ کا نوٹس لے کر رضوانہ کو انصاف دلانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے، مظلوم بیٹی رضوانہ کو انصاف دلائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ حکومت ہر ممکن کردار ادا کرے گی تاکہ جرم کرنے والے قانون کے مطابق سزا پائیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ ایسا ظلم کرنے والے عناصر کو برداشت نہیں کرسکتا، رضوانہ کو اس حال میں پہنچانے والوں کو قانون کے مطابق سخت سزا ملنی چاہئے۔ یہ بھی پڑھیں: 14 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد، وفاقی پولیس نے سول جج کی اہلیہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا انہوں نے کہا کہ واقعہ بچوں سے مشقت اور ان کے ساتھ وحشیانہ سلوک کی انتہائی قابل شرم اور قابل مذمت مثال ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ رضوانہ کو جو جسمانی اور ذہنی صدمات پہنچے، ان کے ازالے کے لئے سب کو مل کرکام کرنا ہوگا، اس بچی کو انصاف دینا عدلیہ کی ساکھ کے لئے بہت بڑا امتحان ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015