کریلے صحت کے لیے مفید سبزیوں میں سے ایک ہے اس میں میں اینٹی آکسیڈینٹس، وٹامنز، اور منرلز بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ہر کڑوی چیز خون کے لیے مفید ثابت ہوتی ہے، اس کی سچائی سے متعلق تو کچھ نہیں کہا جا سکتا مگر ! ہاں، ذائقے میں کڑوی سبزی کریلے صحت پر ضرور مثبت اثرات مرتب کرتی ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق کریلے کو مختلف غذائیت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق کریلوں کا جوس پینے سےوزن کم اور ذیابطیس کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے، اس میں اینٹی ذیابطیس، اینٹی کینسر، اینٹی سوزش، اینٹی وائرس اور کولیسٹرول کو کم کرنے والی خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ غذائی ماہرین مطابق ایک کپ کریلوں میں 20 کیلوریز، 4 گرام کاربو ہائیڈریٹس اور 2 گرام فائبر پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن اے، سی، فولیٹ، پوٹاشیم، زنک، اور آئرن بھی پایا جاتا ہے، یہ تمام غذائی اجزا ناصرف مجموعی صحت کو برقرار رکھتے ہیں بلکہ اسے مزید بہتر بھی بناتے ہیں۔ کریلوں کے استعمال سے صحت پر حاصل ہونے والے فوائد درج ذیل ہیں: کریلے کا استعمال کینسر کو روکنے میں مدد دیتا ہے غذائی ماہرین کے مطابق کریلوں میں ایسے کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں جو کینسر سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ ایک ٹیسٹ ٹیوب تحقیق کے مطابق کریلوں کے جوس کے استعمال سے معدے، پھیپھڑوں، اور بڑی آنت کے کینسر سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ اس کے جوس کے استعمال سے کینسر کی وجہ بننے والے خلیوں کی افزائش میں کمی آتی ہے اور چھاتی کے کینسر کی وجہ بننے والے خلیوں کا خاتمہ ہوتا ہے۔ کریلے کا استعمال بلڈ شوگر لیول کو منظم کرنے میں مدد دیتا ہے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کریلے کی سبزی کا استعمال شوگر کے مریضوں کے لیے بہترین آپشن ہے، صحت مند افراد اگر شوگر کے مرض سے بچنا یا اس سے لاحق افراد اپنی شوگر کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ ایک کپ کریلے کا پانی (جوس) کا استعمال کریں، کریلے کا پانی بڑھتی ہوئی شوگر کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جسم میں موجود لبلبے (جو کہ انسولین بناتا ہے) کو بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ کریلے کا جوس اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کریں کیونکہ اس کے متعدد فوائد ہیں۔ روزانہ صبح ایک گلاس کریلے کا رس پینا ذیابطیس کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے، یہ سبزی Polypeptide-P سے بھرپور ہوتی ہے جو شوگر کی سطح میں اچانک اضافے کو روک سکتی ہے۔ احتیاط کریلے کا استعمال ضرورت سے زیادہ ہرگز نہ کریں ورنہ یہ خطرناک حد تک شوگر کی مقدار کو کم کردیتا ہے، اس کے استعمال کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر شوگر کا ٹیسٹ لازمی کریں۔ کولیسٹرول کم کرنے میں مدد گار کریلے کا استعمال جسم میں غیرضروری کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکتا ہے، جسم میں کولیسٹرول کی بڑھی ہوئی مقدار خطرناک بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔ جسم میں کولیسٹرول کے کم ہونے سے امراض قلب، دل کے دورے اور فالج جیسی مہلک بیماریوں سے چھٹکارہ حاصل ہوتا ہے۔ آئرن اور خون کی کمی کو روکنے میں مدد گار طبی ماہرین کے مطابق کریلے کے استعمال سے انرجی لیول کو مؤثر طریقے سے بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے، اس کے استعمال سے آئرن کی کمی دور خون میں لال خیلوں کی افزائش میں اضافہ ہوتا ہے جس سے نیند کی کوالٹی، بھوک لگنے میں بہتری آتی ہے۔ اس کے علاوہ جراثیم کش اور اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہونے کی وجہ سے کریلے کا جوس خون کی صفائی میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے اور جسم سے زہریلے مواد کا اخراج کرکے خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے۔
اہم خبریں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015