پولیس کو مطلوب سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی عمرہ کی ادائیگی کے لیے جدہ پہنچ گئے۔ سابق صوبائی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے جدہ پہنچنے کے بعد فیس بک پر فوٹو شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے کہ وہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے جدہ پہنچ گیا ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ اللہ پاک ملک میں سیاسی و معاشی استحکام اور امن قائم کرے۔ واضح رہے کہ پولیس نے 21جولائی کو شوکت یوسفزئی کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پر چھاپا مارا تھا، تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کے خلاف پرتشدد مظاہرے اور توڑپھوڑ کرنے کے الزام میں مقدمات درج ہیں اور وہ پولیس کو مطلوب تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ شوکت یوسفزئی پر پرویز خٹک کی پارٹی میں شامل ہونے کے لیے بھی دباؤ تھا تاہم وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پرانے ساتھی ہیں اور جب انہوں نے 1996ء میں پارٹی شروع کی تو شوکت یوسفزئی شروع سے ہی پی ٹی آئی کے ساتھ شامل ہوگئے تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015