کراچی میں اگلے تین دن کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کردیا اور کراچی میں آئندہ 3 روز میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا مطلع زیادہ تر ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے جب کہ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدین، ٹھٹہ، تھرپارکر میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ سندھ کے بیشترمقامات پرموسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔