بلوچستان کے دار الحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی فائرنگ سے انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ کوئٹہ میں انسداد پولیو مہم جاری تھی کہ اس دوران نواحی علاقے نواں کلی میں نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے انسداد پولیو کی ٹیم محفوظ رہی تاہم حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایف سی کی بھاری نفری اور امدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے، اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ واقعے کے بعد شہر میں پولیو ٹیموں کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار ہے۔ بلوچستان بھر میں 5 سال سے کم عمر کے تقریباً 26 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی مہم آج سے شروع کی گئی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- انٹربورڈ کراچی کا انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا اعلان
- آزاد کشمیر میں مہنگی بجلی اور ٹیکسز کیخلاف احتجاج پرتشدد ہوگیا، پولیس اہلکار شہید
- اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی
- محنت رنگ لے آئی، دماغی کینسر کا علاج ہوا اب ممکن،
- ٹی وی پر سب سے زیادہ کمائی میری ہے، آفتاب اقبال آپے سے باہر
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015