پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت 22 سابق ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا۔ اعلامیے کے مطابق پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر 22 ارکان کو پارٹی سے نکالا گیا اورپارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سابق ایم این اے سردار محمد خان لغاری اور خسرو بختیار کی بنیادی رکنیت بھی ختم کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جاوید اختر انصاری، فاروق اعظم ملک، محمد اختر ملک، سید محمد ندیم شاہ، احتشام الحق، بہاول خان عباسی، سبین گل کو بھی پی ٹی آئی سے فارغ کردیا گیا۔ میاں شفیع محمد، سید محمد اصغر شاہ، میاں طارق عبداللہ، محمد افضل، احسن الحق، سلیم اختر، محمد ظہیر الدین خان کی بھی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق مخدوم افکار الحسن، راجہ محمد سلیم، اکرم کانو، محی الدین سولنگی کو بھی پارٹی سے فارغ کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، محمد خان لغاری اور خسروبختیار سمیت نکالے گئے متعدد افراد نے 9 مئی کے واقعے کے بعد پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015