پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے قوم کو ڈراؤنا خواب دکھا دیا۔ منظور وسان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات وقت پر ہوتے نظر نہیں آرہے، امکان ہے نگران سیٹ اپ 2 سال تک چلے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں پیش گوئی کی کہ نگران وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ سیاسی نہیں ہوں گے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 90 روز میں انتخابات ہوئے تو پرانی مردم شماری پرہی ہوں گے، انڈرسٹنڈینگ یہی ہے کہ ہمیں 90 دن کی الیکشن مہم کو ٹارگٹ کر کے فیصلہ کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ نگران وزیراعظم کی تعیناتی کیلئے مشاورت کا حتمی راؤنڈ آج سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ اتحادی جماعتیں مجوزہ ناموں کا ایک دوسرے کے ساتھ باقاعدہ تبادلہ کریں گی۔ ذرائع کے مطابق حکومتی اتحاد کی جانب سے نگران وزیراعظم کیلئے 5 سے زائد ناموں پر غور کیا جارہا ہے ،اتحادی جماعتوں کے مجوزہ نام سامنے آنے کے بعد وزیرا عظم اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کریں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015