ڈیفنس میں واقع بنگلے میں کام کرنے والی ماسیاں 80 تولے سونے کے زیورات اور 20 لاکھ روپے نقد چوری کرکے فرار ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیفنس کی طارق اسٹریٹ میں واقع بنگلے میں کام کرنے والی ماسیوں نے واردات کی اور 80 تولے سونے کے زیورات اور 20 لاکھ روپے نقد چوری کرلئے۔ چوری کی واردات کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کرلیا گیا، مدعی مقدمہ کے مطابق گھرمیں کام کرنے والی ماسی اپنے ساتھ گھر میں صفائی ستھرائی کیلئے 2 لڑکیاں لائی تھی۔ مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہ دوپہر کے وقت ماسیاں گھر کا کام مکمل کرنے کے بعد آدھا گھنٹے بعد دوبارہ آنے کا کہہ کر چلی گئیں، میری والدہ کو پیسوں کی ضرورت تھی الماری کھولنا چاہی تو چابی بھی غائب تھی، باہر سے لاک والے کو بلوا کرلاک کھلوایا تو طلائی زیورات اور رقم غائب تھی۔ پولیس کے مطابق گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے موجود نہیں، ماسیوں کو ملازمت پر رکھنے سے پہلے تھانے میں اندراج نہیں کروایا گیا تاہم واقعے سے متعلق مختلف پہلووں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015