سینیٹر رضا ربانی نے سینیٹ میں ایک صدی پرانے آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) بل 2023 کی مخالفت کرتے ہوئے مسودہ کی کاپی پھاڑ دی۔ واضح رہے کہ مذکورہ بل منظوری کے لیے سینیٹ میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی جانب سے پیش کیا جانا تھا تاہم ان کی عدم موجودگی پر ’’متنازع‘‘ ترمیمی بل وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔ ن لیگ کی حکومت نے ایک صدر پرانا آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) بل 2023 کو قومی اسمبلی سے خاموشی سے منظور کیا۔ اس بل کو سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے اراکین سینیٹ اور اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے جس کے تحت خفیہ ایجنسیوں کو کسی بھی شہری کو قانون کی خلاف ورزی کے شبے میں حراست میں لیا جا سکے گا۔ سینیٹ میں سینیٹر رضا ربانی نے آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) بل 2023 پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس کا مسودہ پھاڑ دیا اور کہا کہ یہ بل اتنا سادہ نہیں جتنا نظر آرہا ہے، آج صبح ہی میں نے 8 ترامیم تجویز کیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پیپلز پارٹی نے ایوان میں قانون سازی کے لئے بھیجا، مجھے لگتا ہے میں ایوان میں نہیں ’’راجو اڑے‘‘ بھیجا گیا ہوں، مطلب اگر کوئی وزیر کہے بل کو پاس کیا جائے تو ہم ویسا ہی کریں؟
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کے مستقل رکن بننے کی اہلیت کو تسلیم کرلیا
- پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے آئرلینڈ کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دے دیا
- جسٹن بیبر اور ہیلی بیبرکے لئے بڑا سربرائیز
- دبئی سے پاکستانی مزدوروں کا کتنا پیسہ پاکستان جاتا ہے؟
- صدر مملکت سے آذربائیجان کے وزیر ماحولیات کی ملاقات، ماحولیاتی تبدیلی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015