کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گزشتہ ماہ ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی، اکرم ابڑو اور اِن کے بیٹے شہریار ابڑو کو قتل کیے جانے والے کیس کی تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے قتل کے نامزد ملزمان کے خلاف مزید شواہد حاصل کر لیے ہیں۔ تحقیقاتی حکام کے مطابق زبیر شاہوانی اپنے 2 محافظوں ثناء اللہ اور مجیب کے ساتھ 23 جولائی کو کراچی آیا تھا۔ حکام کے مطابق واردات کے روز ثناء اللہ اور مجیب موٹرسائیکل پر 11 بجکر 35 منٹ پر زبیر شاہوانی کے فلیٹ سے نکلے۔ تحقیقاتی ٹیم نے حملہ آوروں کے فلیٹ سے نکلنے کی ویڈیوز بھی حاصل کرلی ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کے مطابق واردات کے بعد موٹرسائیکل سوار ملزمان واپس فلیٹ پر آئے اور کپڑے تبدیل کیے جنہیں اور دیگر اشیا کو پولیس نے فلیٹ کی تلاشی کے دوران برآمد کرلیا ہے۔ تحقیقاتی حکام کے مطابق اکرم ابڑو پر فائرنگ کا واقعہ 11 بج کر 53 منٹ پر پیش آیا۔ واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف ڈیفنس تھانے میں گزشتہ روز مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ 26 جولائی کو ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی، اکرم ابڑو اور اِن کے بیٹے شہریار کو ڈیفنس میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- انگلینڈ کو ہرانے کیلئے کیا پلان بنایا ہے؟ بابر اعظم نے بتا دیا
- کوک اسٹوڈیو سیزن 15 کا گانا ’او یارا‘ نے ریلیز ہونے ہی دھوم مچا دی
- آپریشن سے پیدا ہونے والے بچوں میں بڑا مسلہ؟؟
- یوکرین جنگ اور معیشت کے استحکام کیلئے چین سے تعاون حاصل کر رہے ہیں: روسی صدر
- شاہراہ قراقرم پاکستان اور چین کے تجارتی تعلقات میں ریڑھ کی ہڈی کا کردارادا کررہی ہے، سینیٹر اسحٰق ڈار
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015