بلوچستان: ٹریفک حادثے میں غیر ملکی سیاح جاں بحق

بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں ٹریفک حادثہ میں پرتگال سے تعلق رکھنے والے سیاح چل بسا۔ ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ کے مطابق دالبندین کے قریب پک اپ گاڑی کی ٹکر سے پرتگال کا سیاح ہلاک ہوگیا، پرتگالی سیاح موٹرسائیکل پر ایران کے راستے کوئٹہ آرہا تھا۔ ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ نے بتایا کہ پرتگالی سیاح کا نام مونو میگول ہے اور ہلاک سیاح کی لاش کوئٹہ منتقل کی جارہی ہے، سیاح سے اس کا شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں پرتگال سے تعلق رکھنے والا سیاح موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ گاڑی میں سوار 2افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔  پرتگا لی سیاح اور زخمیوں کو پرنس فہد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔