سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پارلیمان کا جمہوری انداز میں اختتام ایک اچھا شگون ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری انداز میں پارلیمانی نظام کو آگے بڑھایا،15 ویں قومی اسمبلی کی تکمیل بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ گزشتہ روز حال ہی میں تحلیل ہونے والی قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویزاشرف نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر راجہ پرویز اشرف نے آصف زرداری کو موجودہ اسمبلی میں مثبت کردار اور بے مثال خدمات پر یادگاری شیلڈ پیش کی۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری انداز میں پارلیمانی نظام کو آگے بڑھایا،15 ویں قومی اسمبلی کی تکمیل بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی ملاقاتاسلام آباد: اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے سابق صدر آصف علی زرداری کو 15ویں قومی اسمبلی کی کارروائی میں بھرپور اور مثبت کردار ادا کرنے کے اعتراف میں سرٹیفکیٹ دیا… pic.twitter.com/6pU9ZjiORs — PPP (@MediaCellPPP) August 10, 2023 انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے مشکل حالات میں حکومت چلانے میں بھرپور رہنمائی کی۔ واضح ہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے ساتھ ہی وفاقی کابینہ اور حکومت تحلیل ہوگئی۔ وزیراعظم نے 12 اگست کو مدت پوری ہونے سے قبل قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری دستخط کرکے صدر کو منظوری کیلئے بھیجی تھی۔ ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی توڑ دی، انہوں نے اسمبلی آئین کے آرٹیکل 58 (1)کے تحت تحلیل کی۔ صدر کے دستخط کرتے ہی قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی تاہم نگران وزیراعظم کی تقرری تک وزیراعظم شہباز شریف عہدے پر برقرار رہیں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015