بشری بی بی کی ڈائری کے ناقابل تردید ،چشم کشا انکشافات منظرعام پرآگئے۔ عدالیہ ،فوج اور حکومت پر کون کیسے دباؤ ڈالے گا؟ ڈائری میں سب درج ہے۔ بشریٰ بی بی نےدعائیہ الفاظ کے ذریعے چیئرمین پی ٹی آئی کی ذہن سازی کی اور اس مقصد کے لیے دعا کیلئے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کوباغیانہ الفاظ استعمال کرائے گئے۔ ڈائری سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بشریٰ کے احکامات تھے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ہدایت دیتی رہیں کہ کن الفاظ میں اور کیا دعا کرنی ہے، فضا بنا کرعدلیہ پر اتنا دباؤ ڈالا جائے کہ منفی فیصلہ نہ آئے۔ تحریر سے ثابت ہوا بشریٰ بی بی چیئرمین پی ٹی آئی کو سیاسی ڈکٹیشن دیتی رہیں۔ بشریٰ بی بی کی ڈائری میں انکشافات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کس کو کیسے چلانا ہے؟ حکومت، اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ کو کیسے دباؤ میں لانا ہے ۔عدلیہ،فوج اور حکومت پر کون اور کب دباؤ ڈالے گا۔ بشریٰ بی بی پی ٹی آئی کی سیاسی حکمت عملی کے فیصلےکرتی رہیں اورچیئرمین پی ٹی آئی تمام فیصلے و اقدامات بشریٰ بی بی کے حکم پرکرتے رہے۔ سابق وزیراعظم مکمل طور پر بشریٰ بی بی کے زیرتسلط تھے۔ بشریٰ بی بی چیئرمین پی ٹی آئی کو کنٹرول کرتی رہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کومسلط فیصلے پارٹی قیادت سے چھپانے کی ہدایت ہوتی رہی، پہلےاعلان نہیں کرنا، پارٹی کو بھی نہیں بتانا آپ کتنے دنوں کیلئے آرہے ہیں، بشریٰ بی بی وکلا اور چیئرمین پی ٹی آئی کی گفتگو بھی کنٹرول کرتی رہیں، ہدایت دی جاتی کہ وکلا نے اہم سوالات کرنے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے خاموش رہنا ہے۔ بشریٰ بی بی کی وکلا کو ہدایت دیتی تھیں کہ آپ نے کہنا ہے ہماری درخواست کیوں نہیں سنی جاتی؟ بندیال آگیا، نوازنےکہا تھا اب دیکھتے ہیں یہ حکومت کیسے رہے گی، خواجہ حارث سوال اٹھائیں اعظم سواتی کیس میں مقامی سہولت کار کون تھے؟ ڈائری کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سوچ اور شخصیت ”مرشد“کی مکمل قید میں رہیں۔عمران خان نے مکمل گرفت میں آنے پر اہلیہ کو“مرشد“کہنا شروع کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی شخصیت پر بشریٰ بی بی کے دقیانوسی خیالات کی چھاپ رہی۔ انکے کھانے پینے پربھی بشریٰ بی بی کا مکمل کنٹرول رہا ۔ بشریٰ بی بی کی ہاتھ سے لکھی ڈائری میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی زندگی کے تمام فیصلے بشریٰ بی بی کی گرفت میں رہے،ڈائری میں درج ہے کہ عمران خان کس وقت کیا کھانا ہے اور کیسے کھانا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے صبح قہوہ، شہد اور جوس پینا ہوتا تھا۔ دوپہر کو کباب،گوشت، مچھلی کھانی تھی،وٹامنزبھی لینے تھے۔ ڈائری میں دودھ کے بارے میں بشریٰ بی بی کی عجیب منطق سامنے آئی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کودودھ صرف رات12بجے پینے کی اجازت تھی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015