سابق وفاقی جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اب مائنس کرنے کی کوئی کوشش نظر نہیں آرہی، وہ ستمبر کے وسط میں پاکستان واپس آئیں گے اب ان کی واپسی میں اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے کوئی رکاوٹیں نہیں ہیں۔ سابق وفاقی جاوید لطیف نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کو 1990ء سے بار بار مائنس کرنے کی کوششیں کی جاتی رہیں، ایک طاقت ور ادارے کی جانب سے کبھی جو رکاوٹیں ہوا کرتی تھی وہ اب گزشتہ آٹھ 9 ماہ سے نظر نہیں آ رہیں، کسی ادارے کی جانب سے نواز شریف کو مائنس کرنے کی اب کوشش نظر نہیں آ رہی۔ رہنما ن لیگ نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی اب ختم ہو گئی ہے، سیاست دانوں کو اب اپنی سی وی قوم کے سامنے پیش کرنی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بغیر 2017ء کا پاکستان بنانا ممکن نہیں ہے، وہ ستمبر کے وسط میں پاکستان واپس آئیں گے، ان کی واپسی کا فیصلہ 15 ستمبر کے بعد ہو جائے گا ویسے بھی نواز شریف کے بغیر کوئی چارہ نہیں رہ گیا۔ جاوید لطیف نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا ایشو مقررہ وقت پر الیکشن ہونے کا ہے، میری جماعت کی قیادت کی بھی یہی سوچ ہے کہ انتخابات وقت مقررہ پر ہونے چاہیئں، فوری طور پر الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنا چاہیے تاکہ انتخابات کے حوالےسے قیاس آرائیاں ختم ہو سکیں۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری قیادت کی بھی سوچ یہی ہے کہ انتخابات میں تاخیر سے ریاست کو نقصان پہنچے گا، کسی بھی سیاسی شخصیت کے مائنس کے بغیر انتخابات ہو جائیں تو اچھا ہے، نگران سیٹ اَپ میں سیاسی شخصیت کو ترجیح دینی چاہیے۔ حکومت کی 16 ماہ کی کارکردگی کے حوالےسے سوال کا جواب دیتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ خارجہ امور اور معیشت سے متعلق ہم بہت سے معاملات پر کامیاب رہے تاہم ہم ناکام ہوئے اور 2017ء کا پاکستان نہ بناسکے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015