پیپلز بس سروس کراچی کے 9 روٹس کا نوٹی فکیشن جاری

سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے کراچی میں چلائی جانے والی پیپلز بس سروس کے 9 روٹس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں پیپلز بس سروس کے 9 روٹس کے راستوں کا حتمی شکل دے دی ہے۔
روٹ نمبر 1نوٹی فکیشن کے مطابق پیپلز بس سروس کا پہلا روٹ کھوکھرا پار ایک نمبر سے ٹاور تک ہوگا، اس کے راستے میں سعود آباد، ملیر ہالٹ، ڈرگ روڈ ، لال کوٹھی، کارساز، میٹروپول، پریس کلب اور آرٹس کونسل آئیں گے۔
روٹ نمبر 2پیپلز بس سروس کا روٹ نمبر 2 نارتھ کراچی سے شروع ہوکر ناگن چورنگی، سہراب گوٹھ، نیپا، ڈرگ روڈ، شاہ فیصل کالونی اور لانڈھی روڈ سے ہوتا ہوا کورنگی کراسنگ پر ختم ہوگا۔
روٹ نمبر 3نوٹی فکیشن کے مطابق روٹ نمبر 3 ناگن چورنگی سے نارتھ ناظم آباد، کے ڈی اے چورنگی، لیاقت آباد، سوک سینٹر، کارساز، نرسری اور کورنگی روڈ سے ہوتا ہوا سنگر چورنگی ہر اخختام پزیر ہوگا۔
روٹ نمبر 4پی بی ایس روٹ نمبر 4 نارتھ کراچی سے ڈاکیارڈ تک چلے گا، اس روٹ کے راستے میں نیوکراچی، موٹر وے ایم9 ، الاصف اسکوائر، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، گرومندر، سوسائٹی چورنگی، سندھ ہائی کورٹ، آئی آئی چندریگر روڈ اور ٹاور آئیں گے۔
روٹ نمبر 5پیپلز بس سروس کا روٹ نمبر 5 سرجانی ٹاؤن سے شفیق موڑ، ضیاء الدین چورنگی، کے ڈی اے چورنگی، موسیٰ کالونی، منگھو پیر، سائٹ ایریا اور گُل بائی ہوتا ہوا پی اے ایف بیس مسرور پر ختم ہوگا۔
روٹ نمبر 6روٹ نمبر 6 اورنگی گلشن بہار سے بنارس، سائٹ ایریا، پرانا گولیمار، گارڈن، پی آئی بی کالونی، ڈی ایچ اے فیز ون سے شان چورنگی کورنگی پر ختم ہوگا۔
روٹ نمبر 7پی بی ایس روٹ نمبر 7 موسمیات سے گلزار ہجری، گلشنِ اقبال، فیڈرل بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن سے قذافی ٹاؤن بلدیہ ٹاؤن تک ہوگا۔
روٹ نمبر 8نوٹی فکیشن کے مطابق روٹ نمبر 8 گلشن حدید سے براستہ اسٹیل ٹاؤن، منزل پیٹرول پمپ، قائد آباد، ملیر ہالٹ سے چیک پوسٹ نمبر 5 اور ملیر ہالٹ تک ہوگا۔
روٹ نمبر 9روٹ نمبر 9 نمائش سے کیپری سینما، بوہری بازار، زینب مارکیٹ، میٹرو پول، تین تلوار، دو تلوار، ساؤتھ سٹی، بلاول چورنگی اور ڈولمن مال سے سی ویو ہوگا۔