وزیراعظم شہباز شریف اور قائدحزب اختلاف راجا ریاض نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کے نام پر بطور نگران وزیراعظم اتفاق ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، انوارالحق کاکڑ ملک کے آٹھویں نگران وزیراعظم ہوں گے۔ انوارالحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے، انھوں نے 2008 میں پہلی مرتبہ جنرل الیکشن میں حصہ لیا اور 2013میں ن لیگ میں شامل ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم مقرر، صدر مملکت نے تقرری کی سمری پر دستخط کردیے انوار الحق کاکڑ سابق وزیراعلیٰ ثنااللہ زہری کے دور حکومت میں بلوچستان حکومت کے ترجمان رہے جبکہ 2018میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے، انوار الحق کاکڑ نے 12 مارچ 2018 کو بطور سینیٹرحلف اٹھایا۔ انوارالحق کاکڑسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےسمندرپارپاکستانیز کے چیئرمین ہیں جبکہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سائنس اینڈٹیکنالوجی،خزانہ،خارجہ امور سمیت سینیٹ کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے بھی رکن ہیں۔ انوارالحق کاکڑنےیونیورسٹی آف بلوچستان سے پولیٹیکل سائنس،سوشیالوجی میں ماسٹرکی ڈگری حاصل کی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015