پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہمیں علم نہیں تھا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے انوار الحق کاکڑ کا نام آئے گا، بہتر ہوتا کہ ہم کسی اور شخص کا انتخاب کرتے۔ ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کمیٹی کے ساتھ مل کر پانچ نام دیے تھے، کمیٹی نے سلیم عباس، جلیل عباس، محمد مالک، خیبر پختونخوا سے افضل خان کا نام دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیراعظم کی نامزدگی پر تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا پی پی رہنما نے کہا کہ انوا رالحق کاکڑ کا نام سینیٹ سے لیا گیا ہے، ہماری توجہ اس طرح نہیں تھی، جہاں سے بھی نام آیا ہے ہمیں امید اچھے کی رکھنی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کون ہیں؟ خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ ہمیں علم نہیں تھا کہ انوار الحق کاکڑ کا نام آئے گا، بہتر ہوتا کہ ہم کسی اور شخص کا انتخاب کرتے، انوار الحق کاکڑ صاف شفاف انتخابات یقینی بنانے میں کامیاب ہوئے تو انہیں یاد رکھا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم مقرر، صدر مملکت نے تقرری کی سمری پر دستخط کردیے پی پی رہنما نے مزید کہا کہ انتخابات میں تاخیر کے خدشات تو پہلے دن سے ہیں جب نگراں حکومت کے اختیارات میں اضافے کا بل منظور ہوا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- جنرل ساحر شمشاد مرزا سے سربراہ آسٹریلوی دفاعی فورسز کی ملاقات، علاقائی اور عالمی سلامتی کے چیلنجز پر بات چیت
- علی باقری کنی ایران کے عبوری وزیرِ خارجہ مقرر
- مشکل وقت میں ہم اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ
- وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت
- زیادہ نیند یا کم، سائنسی تحقیق
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015