نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ مقبوضہ کشمیر اور بلوچستان کی صورتِ حال کا گہرا ادراک رکھتے ہیں اور ان کی پاکستان کے ساتھ وابستگی کی دلیلیں حقائق پر مبنی ہیں۔ انٹرنیشنل ٹی وی چينل پر ایک گفتگو میں انوارالحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر صرف خطے کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ 8 ملین افراد کا سوال ہے جو دنیا کی سب سے بڑی جیل بھگت رہے ہیں۔ بلوچستان کی صورتِ حال پر انوار الحق کاکڑ کی دلیل رہی ہے کہ بلوچوں کے پاس تاریخی طور پر بھی پاکستان سے جڑنا ہی بہترین چوائس رہی جہاں ان کی سیاسی نمائندگی ہے اور معیشت محفوظ ہے۔ انوار الحق کاکڑ دہشتگردی کے خلاف بھرپور مؤقف رکھتے ہیں اور اندرونی دہشتگردی کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکے ہيں۔ نو مئی کے واقعات پر بھی انوار الحق کا مؤقف تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کا سیاست میں کردار کم کرنے کے لیے کسی کو سلطان راہی بننے کی ضرورت نہيں۔ واضح رہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 14 اگست کو یوم آزادی پر حلف اٹھائیں گے۔ گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم نامزد کیا گیا جس کی سمری پر صدر مملکت نے بھی دستخط کر دیے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں نگران وزیراعظم کے حوالے سے مشاورت کا دوسرا دور ہوا جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف لاہور روانہ ہوگئے تھے۔ اب انوار الحق کاکڑ کو وزیر اعظم کا پروٹوکول دے دیا گیا ہے جبکہ شہباز شریف کو آج وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- جنرل ساحر شمشاد مرزا سے سربراہ آسٹریلوی دفاعی فورسز کی ملاقات، علاقائی اور عالمی سلامتی کے چیلنجز پر بات چیت
- علی باقری کنی ایران کے عبوری وزیرِ خارجہ مقرر
- مشکل وقت میں ہم اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ
- وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، صدر ابراہیم رئیسی کے جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت
- زیادہ نیند یا کم، سائنسی تحقیق
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015