گوادر میں دہشتگردوں کا فوجی قافلے پر حملہ، جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا فوجی قافلے پر حملہ ناکام بناتے ہوئے جوابی کارروائی میں 2 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے گوادر میں فوجی قافلے پر چھوٹے ہتھیاروں اور دستی بموں سے حملہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سکیورٹی فورسز امن اور خوشحالی کے دشمنوں کی ہر کوشش ناکام بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔