ملک بھر میں آج 76 یوم آزادی ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

یوم آزادی کو بھر طریقے سے منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی، بچے، نوجوان، خواتین سمیت سب ہی تیاریوں میں مگن ہے، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے۔ بازار اور مارکٹیں تو اپنی جگہ ، شاہراوں کے اطراف بھی جا بجا اسٹالز سجے ہوئے ہیں۔ عمارتوں اور گھروں پر سب ہلالی پرچموں کی بہار اور ہر طرف اسٹالز بھی سجے ہوئے ہیں ،قومی پرچم، بیجز اور جھنڈیوں کی خریداری جاری ہے۔ بازار اور مارکٹیں تو اپنی جگہ ، شاہراوں کے اطراف بھی جا بجا اسٹالز سجے ہوئے ہیں۔ قومی پرچم، مختلف ڈیزائن کے بیجز،جھنڈیاں، اسٹیکرز اور سفید اور سبزرنگ والے ملبوسات کی فروخت جاری ہے۔ دوسری جانب نورخان ایئربیس اور نیواسلام آباد ایئرپورٹ کے اطراف دفعہ 144 نافذ کردی گئی، جو 15 اگست تک نافذ رہے گی۔ اعلامیے کے مطابق کبوتربازی، پتنگ بازی،ڈرون اڑانے،لیزرلائٹ کے استعمال پرپابندی ہوگی۔ اسلام آباد پولیس نے آزادی نائٹ کے حوالے سے سیکیورٹی پلان ترتیب دیدیا، ٹریفک پولیس، ضلع پولیس اور ڈولفن فورس کی 5 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ سیکیورٹی پلان میں ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا، باجے اور ہارن فروخت کرنے اور بجانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ موٹر سائیکل کے سائلنسر کھولنے اور روڈز بلاک کرنے پر بھی کارروائی ہوگی۔