نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔ انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، حکومتِ اپنی اقلیتوں کےشانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جڑانوالہ سے موصول ہونےوالی خبروں پر دل انتہائی رنجیدہ ہے، اقلیتوں کو نشانہ بنانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائےگی، قانون کی خلاف ورزی پر تمام قانون نافذ کرنے والوں کو کارروائی کی ہدایت کردی گئی۔ I am gutted by the visuals coming out of Jaranwala,#Faisalabad. Stern action would be taken against those who violate law and target minorities. All law enforcement has been asked to apprehend culprits and bring them to justice. Rest assured that the government of Pakistan stands… https://t.co/GHWUGA1NNq — Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) August 16, 2023 انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، حکومتِ اپنی اقلیتوں کےشانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف کی مذمت دوسری جانب سابق وزیراعظم شہباز شریف نے بھی جڑانوالہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ پاکستان مسیحی برادری کے ووٹ سے بنا تھا، محسنوں کے ساتھ یہ رویہ انتہائی قابل افسوس ہے ، مسیحی برادری نے پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے لئے خون دیا ہے۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم یہ قربانیاں اور وطن کی خدمت ہرگز نہیں بھول سکتے ، قانون شکنوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے، ایسے اقدامات کی اسلام اجازت دیتا ہے نہ ہی آئین اور قانون اجازت دیتا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ علما اور مشائخ عظام قرآن و سنت کے منافی ایسے قابل نفرت اقدامات کی بھرپور مذمت کریں ، قوم کے لئے یہ واقعہ قابل مذمت اور باعث افسوس اور باعث ندامت ہے ، پنجاب حکومت چرچ اور گھروں کی بحالی کےاقدامات کرے ،ایک بار پھر سانحہ 9 مئی کی یاد تازہ ہوگئی ہے، قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا اظہار تشویش علاوہ ازیں سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی کشیدگی پرقابو اور امان کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں، پیپلزپارٹی مذہبی ہم آہنگی اور تمام عقیدوں کے افراد کے تحفظ کی علمبردار ہے۔ بلاول بھٹو کا مزید کہا تھا کہ انتظامیہ جڑانوالہ میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے مؤثر کردار ادا کرے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- کیریبئن پریمیئر لیگ: صائم ایوب کی دھواں دھار سنچری کی بدولت جمیکا کنگز میچ جیت گیا
- سعودی وزیر ماحولیات کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 5 ستمبر تک موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- بیرسٹر افتخار گیلانی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- حکومت کا گیس ٹیرف سے متعلق بڑا فیصلہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- August 2026
- July 2026
- June 2026
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






