نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی نامزدگی کے لیے حکومتی پارلیمانی کمیٹی کے نام اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو بھجوا دیے گئے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے نگران وزیراعلی بلوچستان کی نامزدگی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کے نام فائنل کر لیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی پارلیمانی کمیٹی کے نام اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو بھیج دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو، سردار عبدالرحمان کھیتران اور زمرک خان اچکزئی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کسی ایک نام پر اتفاق نہیں کر سکے تھے جس کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا گیا، اگر پارلیمانی کمیٹی بھی کسی ایک نام پر اتفاق نہ کر سکی تو پھر صوبائی الیکشن کمیشن نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کا تقرر کرے گا۔ گزشتہ روز یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق کر لیا گیا ہے تاہم بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے اپنے بیان میں کہا تھا لگتا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015