گوادر کے 1200 طلبا کے لئے چینی حکومت نے تعلیمی پیکیج کی منظوری دیدی

چینی حکومت نےگوادرکے 1200 طلبا کے لئے تعلیمی پیکیج کی منظوری دیدی۔چینی حکومت کی جانب سے گوادرمیں تعلیم نظام کی بہتری میں خصوصی دلچسپی کااظہارکیا گیا۔ گزشتہ روزڈسٹرکٹ آفیسرایجوکیشن گوادراورگوادر پورٹ کے جنرل مینیجر ایڈمنسٹریشن مسٹر زاؤ یاودنگ اورمسٹرجیری اسٹنٹ جنرل منیجرایڈمنسٹریشن کے مابین اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں گوادرکے سکولوں میں چین کے تعاون سے جاری منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس گوادرکی جانب سے ضلع گوادر کے1200 سٹوڈنٹس کے لیئے ایک پیکیج کا منصوبہ پیش کیا گیا،جسے چینی حکام نے منظورکیا،اس منصوبے پرستمبر میں اس پرعمل درآمد شروع کیاجائے گا مسٹرژاؤ یاودنگ نےکہا کہ وہ گوادرمیں تعلیم نظام کی ترقی کے لیئے مکمل تعاون کریں گےاجلاس میں نسیم احمد (پاک چائنا اسکول) اورماجد علی(اسسٹنٹ جنرل مینیجر) بھی موجود تھے۔