اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سائفر کیس میں عدالت منتقلی کے وزارت قانون کے نوٹیفکیشن خلاف کیس کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کے خلاف دائر درخواست پراعتراض عائد کیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق کل چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کریں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت کیس اٹک جیل میں منتقل کرنے کا نوٹی فکیشن کالعدم قراردے۔ درخواست میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کا اختیار سماعت بھی چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج مطلوبہ اہلیت کے بنیادی معیار پر بھی پورا نہیں اترتے۔ درخواست گزار میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر ، آئی جی، ڈی جی ایف آئی اے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان توشہ خان کیس میں ضمانت پر رہائی کے بعد سے سائفر کیس میں 13 ستمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر اٹک جیل میں قید ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015