اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری کو اسلام آباد سے باہر نہ لے جانے اور 20 اگست کے بعد کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے حکم میں توسیع کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایمان مزاری کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی اورحفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعست کی جس سلسلے میں وزارت داخلہ کے حکام عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ایمان مزاری کےخلاف صوبوں میں درج مقدمات کی تفصیلات منگوائی ہیں ؟ جس پر وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ اسلام آباد میں ایمان مزاری کے خلاف ایک مقدمہ درج ہے، وفاقی حکومت ایسےمعاملات میں صوبوں کو حکم نہیں دے سکتی۔ حکام کے جواب پر جسٹس میاں گل حسن نے کہا کہ کیسی بات کررہے ہیں؟ ہم نے صرف معلومات حاصل کرنے کے لیے کہا ہے۔ اس دوران اٹارنی جنرل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ آرڈر دیر سے ملاہےکچھ وقت دیا جائے۔ ایمان مزاری کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار کرلیا جائے گا۔ بعد ازاں عدالت نے ایمان مزاری کو اسلام آباد سے باہر لے جانے سے روکنےکے حکم اور 20 اگست کے بعد کسی وقوعہ میں گرفتار نہ کرنے کے حکم میں بھی توسیع کردی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015