اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی درخواست میں آئی جی اسلام آباد پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت سے قبل آئی جی 25 ہزار روپے پٹشنر شیریں مزاری کو دیں۔ ہائیکورٹ کی جانب سےکہا گیا ہے کہ 21 اگست کو ایک ہفتے میں آئی جی اسلام آباد کو جواب جمع کرانےکاحکم دیا گیا تھا۔ انہوں نے 10اگست تک جواب جمع نہیں کرایا، عدالت نے ان کی جانب سے ایک ہفتہ کی ممہلت کی استدعا منظور کی۔ عدالت نے مزید کہا کہ 29 اگست کو بھی آئی جی اسلام آباد نے جواب جمع نہیں کرایا، ان کیخلاف آج بھی جواب جمع نا کرانے پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایمان مزاری کو اسلام آباد سے باہر نہ لے جانے کے حکم میں توسیع عدالتی حکم کے مطابق جواب جمع نہ کروائے جانے کے باوجود ہائیکورٹ نے آئی جی کو اس حوالے سے تحقیقات کا حکم بھی دیا۔ عدالت نے کہا کہ تحقیقات کے بعد ایکشن لے کر دو ہفتے میں جواب جمع کرائیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015