سندھ ہائی کورٹ نے وکیل جبران ناصر اور ان کی اہلیہ اداکارہ منشا پاشا کو بیرون ملک جانے سے روکنے کا اقدام غیر قانونی قرار دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں وکیل جبران ناصر اور ان کی اہلیہ منشا پاشا کو ائیرپورٹ سے آف لوڈ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے درخواستگزاروں کی درخواست کو منظور کرلیا۔ درخواست میں جبران ناصر نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ 27 جون 2023 کو اپنے اہلخانہ کے ساتھ عید کی تعطیلات گزارنے جارہے تھے، امیگریشن ڈیسک پر پہنچے تو ایگزٹ اسٹمیپ لگا کر واپس بھیج دیا گیا، ڈیوٹی پر موجود افسر خان نے بتایا کہ ہدایت ہے کہ آپ کو نہیں جانے دینا، ہمارا سارا سامان بھی آف لوڈ کردیا گیا۔ جبران ناصر کی درخواست میں کہا گیا کہ یکم جون کو 10 سے 15 نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا، اغوا کا مقدمہ کلفٹن تھانے میں درج کرایا گیا جو اے کلاس کردیا گیا لہٰذا ملک سے باہر جانے سے روکنے کے عمل کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ عدالت نے جبران ناصر کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست گزار اور ان کی اہلیہ کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015