چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بنوں میں پاک فوج پر حالیہ خود کش دھماکے پر کہا ہے کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے دہشتگردی کے خاتمہ کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے بنوں میں پاک فوج پر حالیہ خود کش حملے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کے لیے سی ایم ایچ بنوں کا دورہ کیا۔ اس سے قبل آرمی چیف کو خودکش دھماکے کے ساتھ سیکیورٹی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان میں امن و استحکام ہمارے شہدا کی قربانیوں کی مرہونِ منت ہے، دہشت گردی کی کے ناسور کوہر قیمت پر ختم کریں گے۔ آرمی چیف نے بنوں خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے جوانوں کے اہلخانہ کویقین دلایا کہ قوم دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015