مہنگائی کے ستائے عوام پر پھر بجلی بم گرا دیا گیا

نیپرا نے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گراتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کردی ہے۔ بجلی صارفین کے لیے بُری خبر ہے کہ نیپرا نے بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا اب اگست کے بلوں میں صارفین کو اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ سی پی پی اے نے 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔ یہ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب ملک بھر میں بجلی بلوں پر عوامی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے جب کہ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری واضح کر چکے ہیں کہ حکومت بجلی سستی کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔