جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ باؤلر مورنی مورکل کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مورکل کا معاہدہ یکم ستمبر سے شروع ہونے والا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ٹیم انڈیا کے ساتھ ان کا پہلا اسائنمنٹ بنگلہ دیش کے خلاف 19 ستمبر سے شروع ہونے والا ہوم ٹیسٹ ہوگا۔ انہیں جنوبی افریقہ میں 2027 ون ڈے ورلڈ کپ کے اختتام تک مقرر کیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری جنرل جے شاہ نے پی ٹی آئی کو بتایا، ’’ہاں، مورنی مورکل کو سینئر ہندوستانی مردوں کی ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے‘‘۔ وہ اگلے ماہ کے آغاز میں بنگلورو کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے اور توقع ہے کہ وہ دلیپ ٹرافی کے میچز دیکھیں گے۔ مورنی مورکل نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران86 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 44 ٹی 20 میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی، بالترتیب 309، 188 اور 47 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کے باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے ان کی پہلی بڑی بین الاقوامی ذمہ داری تھی۔ انہوں نے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ کے ساتھ 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں شاندار کام کیا۔ بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کی خراب کارکردگی کے بعد مورکل نے کام جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015