دہی کھانے کے صحت پر 5 حیران کن فوائد

دودھ سے بنایا گیا دہی ایک صحت بخش اور لوگوں کی اکثریت کی مرغوب غذا ہے یہ ہماری روائتی ڈشز کا جزو ہونے کے ساتھ علیحدہ سے بھی کھایا اور لسی ودیگر مشروبات کی صورت میں پیا جاتا ہے۔ سادہ دہی غذائیت اور طاقت سے بھرپور ہوتا ہے۔ روزانہ سادہ دہی کھانے سے ہماری صحت اور جسمانی نشونما پر مثبت… وزن کا کم ہونادہی کا کھانا ایسے ٓلوگوں کے لیے مفید ہوتا ہے، جو وزن کم کرنے کی کوشش کرتےہیں۔ یہ کورٹیسل اور اسٹرویڈ ہارمونز کی پروڈکش کو روکتی ہے، اس طرح موٹاپے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ مدافعاتی مظام کو تقویت دیتا ہےدہی میں موجود اچھے بیکٹریا مدافعاتی نظام کو طاقت وربنانے میں مدگار ہوتے ہیں۔ یہ جراثیم سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں، اور آپکے مدافعاتی نظام کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ہاضمے میں مددگار ہوتا ہےدہی ہاضمے کے راستے میں موجود نقصان دہ بیکٹریا کے خاتمے میں مدددیتا ہےاورفائدہ مند بیکٹریا کی افزائش کرتا ہے۔ دل کو مضبوط بناتا ہےدہی کاکھانا دل کے لیے بہترین ہے ، جیسا کہ وہ دل کی شریانوں کے گرد کولیسٹرول کو پھیلنے سے روکتا ہے۔ غذائیت سے بھرپور ہےدہی کیلشیم، وٹامن ڈی، وٹامن بی12، پوٹاشیم، اور میگنیشیم سے پر ہوتا ہے۔ یہ مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں قوی کردار ادا کرتا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر کو ریگولیٹ کرتا ہےاس کے اندرپائے جانے والے میگنیشیم کے اجزابلڈ پریشرکو کم کرنے کاایک بہترین ذریعہ ہے۔

کیٹاگری میں : صحت