سوشل میڈیا کمپنی میٹا کے سی ای او اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اپنے کیرئیر کی سب سے بڑی غلطی کا اعتراف کرلیا۔ حال ہی میں دیے گئے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران مارک زکر برگ نے اپنے کیرئیر سے متعلق کئی انکشافات کیے۔ دوران انٹرویو مارک زکربرگ نے اپنے کیرئیر کی سب سے بڑی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے کیرئیر کی سب سے بڑی غلطی ’غلط سیاسی حساب کتاب ‘ تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مارک زکر برگ کا اشارہ غالباً 2016 کے امریکی انتخابات کے بعد حاصل ہونے والے سیاسی نتائج کی طرف تھا جس دوران فیس بک کو غلط معلومات پھیلانے کے حوالے سے بڑے پیمانے پر مورد الزام ٹھہرایا گیا تھا۔ زکر برگ کا ماننا ہے جن غلطیوں کا خمیازہ فیس بک نے بھگتا وہ اس کی اپنی غلطی نہیں تھی لیکن پس پردہ فیس بک کو ان مسائل کے بارے میں زیادہ سمجھدار ہونا چاہیے تھا جن کی اس نے ذمہ داری قبول کی تھی۔ میٹا کے سی ای او کے مطابق ’ ماضی کی وہ چیز جس پر مجھے افسوسں ہوتا ہے وہ یہ کہ ہم نے کچھ چیزوں کے بارے میں دوسروں کے نقطہ نظر کو قبول کیا، ان لوگوں نے زور دیا کہ ہم غلط کررہے تھے یا اس کے ذمہ دار تھے، مجھے نہیں لگتا کہ ہم درحقیقت غلط تھے لیکن بہت ساری چیزیں تھیں جہاں ہم نے گڑ بڑ کی اور ہمیں ٹھیک کرنے کی ضرورت تھی لیکن ہم اب اس مسئلے کی مکمل طور پر ذمہ داری لیتے ہوئے اسے ٹھیک کرنے جا رہے ہیں‘۔ زکربرگ نے اعتراف کیا کہ اگرچہ فیس بک پر بہت سی تنقیدیں درست ہیں لیکن دوسری تنقیدیں سیاسی ایجنڈوں کے تحت آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی انڈسٹری اور سوشل میڈیا معاشرتی مسائل کا ذمہ دار ہمیں ٹھہراتے ہیں لیکن دونوں چیزیں ہمارے قابو سے باہر ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ فیس بک نے ذمہ داری قبول کی اور مسائل کو حل کرنے کا عہد کیا لیکن اس سے مزید الزام تراشی ہوئی۔ زکر برگ کا کہنا تھا کہ ہمیں اب سیاسی معاملات میں توازن حاصل ہے لیکن کمپنی کی تباہ شدہ ساکھ کو مکمل طور پر ٹھیک کرنے میں مزید ایک دہائی لگ سکتی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015