بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا۔ بھارت اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری میچ کانپور میں جاری ہے جہاں بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے 47 رنز کی اننگز کھیلی ، اس دوران انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم سنگ میل بھی عبور کیا۔ ویرات کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 27 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں، وہ یہ کارنامہ کم ترین اننگز میں سر انجام دینے والے بیٹر ہیں۔ کوہلی نے 594 ویں انٹرنیشنل اننگز میں 27 ہزار رنز مکمل کیے جبکہ اس سے قبل یہ منفرد ریکارڈ بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 2007 میں 623 اننگز میں 27 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل کیے تھے۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں صرف 4 کھلاڑی ہی 27 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر پائے ہیں جس میں سری لنکا کے کمار سنگارا اور آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ میں تیزترین 25 ہزار اور 26 ہزار رنز مکمل کرنے والے بیٹر بھی ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015