جاپان میں دنیا کے انوکھے اور مہنگے ترین چاول کی قسم پائی جاتی ہے، جس کی قیمت 15ہزار روپے فی کلو یعنی (109 ڈالر) ہے۔ اگر آپ دنیا کے چند بہترین چاولوں کی اقسام کے غیر معمولی انتخاب کی تلاش میں ہیں تو پھر کنمی مائی پریمیئم کے سوا کسی اور چاول کا انتخاب نہیں کیا جاسکتا۔ اس نایاب چاول کو کنمی مائی پریمیئم کہتے ہیں جو ہاتھ سے چنے گئے آرٹیزنل چاول کی ایک قسم ہے۔ جسے منفرد پروسیسنگ طریقہ کار سے گزار کر تیار کیا جاتا ہے جو اس کے ذائقہ اور غذائیت دونوں میں اضافہ کرتا ہے۔ اس چاول کو کھانے کے شوقین اور غذائیت پر توجہ مرکوز کرنے والے افراد کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کی تیار کنندہ جاپان کی ٹویو رائس کارپوریشن ہے، یہ خصوصی چاول 17 سال قبل ایوارڈ یافتہ جاپانی چاولوں کی پانچ اقسام کے فلیور پر مشتمل ہے۔ اس کی تیاری کے لیے کمپنی کی ملکیتی چاول بفنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چھ ماہ کے لیے ایوارڈ یافتہ جاپانی چاولوں کی پانچ اقسام کے ہاتھ سے چنے ہوئے دانے شامل کیے گئے تھے۔ کنمیمائی پریمیئم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ روایتی چاولوں کے مقابلے میں بہت زیادہ غذائیت کا حامل ہونے کے ساتھ مزیدار گری دار میوے کا ذائقہ بھی رکھتا ہے۔ جبکہ اسکی پالش کے عمل کی وجہ سے اس کے دانے خود بھی چھوٹے ہیروں کی طرح نظر آتے ہیں جو صرف غیر خوردنی موم کی تہہ کو ہٹاتا ہے۔ کمپنی کے مطابق Kinmemai Better White میں عام چاولوں کے مقابلے میں 1.8 گنا زیادہ فائبر اور سات گنا زیادہ وٹامن B1 ہوتا ہے، جس سے آپ کے جسم کو دباؤ والے حالات سے نمٹنے میں مدد ملتی ہے۔ اس میں چھ گنا زیادہ lipopolysaccharides (LPS) بھی ہیں
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015