فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیا۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں14دن کی توسیع کی گئی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے14اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے، ایف بی آر کے مطابق ٹیکس بار نے بھی تاریخ میں توسیع کی درخواست کی تھی۔ واضح رہے کہ تاجروں کی جانب سے انکم ٹیکس ریٹرن کی آخری تاریخ میں 30 دن کی توسیع کا مطالبہ کیا گیا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ سسٹم میں خرابی سے گوشوارے جمع کرانے میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی درخواست وزیر خزانہ کو بھجوائی تھی جس کے مطابق آخری تاریخ میں15دن کی توسیع کرنے کا کہا گیا تھا۔ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کی حتمی منظوری وزیر خزانہ نے دی ہے جو وزیراعظم شہباز شریف کی اجازت سے کی گئی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015