وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تھری ویلرز برآمد کرنے کی پوزیشن میں آگیا ہے، الیکٹرک موٹر سائیکل کے لئے 4 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، دو کمپنیوں کو پاکستان میں الیکٹرک وہیکل کا لائسنس دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کی جانب سے الیکٹرک بائیکس کے مختلف ماڈلز کی نمائش کے انعقاد کے موقع پر کیا۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے 31 کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک موٹر سائیکل کو پنجاب حکومت سبسڈائز کر رہی ہے دوسری الیکٹرک وہیکل پالیسی 30 نومبر تک جاری کردیں گے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان ماحول دوست گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر منتقل ہو رہا ہے، نجی کمپنیوں کی جانب سے مینوفیکچرنگ کا عمل شروع ہوگیا گے، چارجنگ اسٹیشنز کے نا ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق 2030 تک 10ہزار EV چارجنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے جس سے ایندھن کی درآمد پر انحصار کم ہوگا اور کلینر ٹیکنالوجیز کی طرف گاڑیوں سے زیادہ کاربن کے اخراج میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 100 طلباء کو مفت الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی یہ دوسری الیکٹریکل وہیکل پالیسی ہے اس سے قبل بھی ہماری حکومت ہی الیکٹریکل وہیکل پالیسی لیکر آئی تھی۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ الیکٹرک وہیکل پالیسی کے تحت لاکھوں افراد مستفید ہوں گے، پنجاب حکومت بھی 2 اور 3 ویلر پر کام کر رہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق 2030 تک 10ہزار EV چارجنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






