سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا ممبر نے سوال کیا کہ ایک سال بعد بیٹری کی قیمت اورسولرکی قیمتیں کہاں ہوں گی، اس حوالے سے اسٹڈی کرانی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی، ممبر نیپرا مطہر رانا نے سوال کیا کہ ایک سال بعد بیٹری کی قیمت اورسولرکی قیمتیں کہاں ہوں گی، نیپرا اتھارٹی کو اس پر ایک اسٹڈی کرانی چاہیے ایک سال بعدصورتحال کیا ہوگی۔ ممبرنیپرا کا کہنا تھا کہ بیٹری اورسولرکی قیمتیں کم ہونےسے انڈسٹری کی صورتحال بہت مختلف ہوگی ، جس پر چیئرمین نیپرا نے کہا دیکھ لیتے ہیں کہ یہ اسٹڈی لمز سے کرانی ہے یا پاورڈویژن سے کرانی ہے ، بجلی کی کھپت کم نہ ہونے کی صورت میں صارفین کو 50سے60ارب کی بچت ہوتی۔ ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کا ایک ہی حل ہے کہ ان کی نجکاری کردی جائے، اس صورتحال میں بجلی کمپنیاں نہیں چل سکیں گی ، ڈسکوز کو مزیدحصوں میں تقسیم کرکے بہتری لائی جاسکتی ہے۔ ممبر کا کہنا تھا کہ صرف سولرٹیکنالوجی کی وجہ سےبجلی کی طلب میں اتنی بڑی کمی نہیں ہوسکتی، اگر بجلی کمپنیوں میں گورننس میں بہتری لائی جائے توہی صورتحال بہتر ہوسکتی ہے۔ رفیق شیخ نے کہا کہ بجلی کمپنیاں نقصانات کم کرنے کے لیے لوڈشیڈنگ کررہی ہیں، بجلی کمپنیاں لوڈشیڈنگ کر رہی ہیں جس سے بجلی کی کھپت کم ہورہی ہے۔ مفت سولر پینل اسکیم : آپ اہل ہیں یا نہیں ؟ اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیاملک بھر کےبجلی صارفین سے6ارب 48کروڑوصولی کی درخواست پرسماعت مکمل کرلی گئی ، نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پرسماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ، نیپرااتھارٹی اعدادوشمارکا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






