سندھ بھر میں 7ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

نگراں حکومت سندھ نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر 7 ستمبر کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا، جس کے تحت نجی اور سرکاری اسکول بند رہیں گے۔ سندھ کی نگراں حکومت نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر 7 ستمبر کو تعطیل کا فیصلہ کرلیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے 7 ستمبر کو نجی اور سرکاری اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا، تعطیل کا فیصلہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹرننگ کمیٹی کی جانب سے کیا گیا۔