انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے ٹیسٹ کرکٹ کو 5 روز کے بجائے 4 روز تک محدود کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کیا جائے ۔ مائیکل وان نے ایک غیر ملکی میڈیا کو انٹریو کے دوران کہا کہ ’میں سمجھتا ہوں کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا بھر کی کرکٹ انتظامیہ کو اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے کہ ٹیسٹ میچز کو اب 5 کے بجائے 4 دن تک محدود کردیا جائے۔‘ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 سالوں کے دوران جس طرح ٹیسٹ کرکٹ کھیلی گئی ہے وہ بہت دلچسپ رہی ہے، میں نے اپنی پوری زندگی اتنا انجوائے نہیں کیا جتنا ٹیسٹ کرکٹ کو گزشتہ دو سالوں کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ اب ماضی کی طرح سست روی سے نہیں کھیلی جاتی، جیسے میں اور میرے دیگر ساتھی 90 کی دہائی میں کھیلتے تھے بلکہ اب ٹیسٹ کرکٹ بھی جدید ہوگئی ہے اور تقریباً ہر ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو شائقین کو اپنی جارحانہ بلے بازی سے محظوظ کرتے ہیں۔ مائیکل وان نے کہا کہ ہیری بروکس، ٹریوس ہیڈ، یشسوی جیسوال، رشبھ پانٹ جیسے کھلاڑیوں نے کرکٹ کو برانڈ بنا دیا ہے، وہ جلد سے جلد جیتنے کی کوشش کرتے ہیں اور تیز رفتاری سے رنز بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کھلاڑی خاص طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں جس طرح سے بلے بازی کرتے ہیں اور جس انداز سے باؤلرز پر اٹیک کرتے ہیں وہ انتہائی دلچسپ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 سالوں کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں رن ریٹ بھی بہت بہتر ہوا ہے اور اگر ہم اس کو 4 دن کا کرتے ہیں تو جمعرات کو میچ شروع ہوکر اتوار کو ختم ہوجائے گا جس سے دیگر سیریز شیڈول کرنے میں بھی آسانی ہوگی۔ واضح رہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی گئی حالیہ ٹیسٹ سیریز کا ایک میچ تیسرے اور دوسرا چوتھے دن ختم ہوا جب کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا میچ چوتھے اور دوسرا میچ تیسرے دن پہلے ہی سیشن میں اختتام پذیر ہوگیا تھا۔ اس کے علاوہ گزشتہ 50 ٹیسٹ میچز میں سے صرف 3 میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے جب کہ زیادہ تر میچز کا اختتام تیسرے یا پھر چوتھے روز ہی ہوگیا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- درمیانی عمر میں ذہنی تیزی برقرار رکھنے کا آسان طریقہ
- صرف چند عادتیں، ذیابیطس اور گردوں کے امراض سے نجات
- صدر اور وزیراعظم کا شب معراج کے موقع پر ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعاوں کی اپیل
- صدر اور وزیراعظم کا شب معراج کے موقع پر ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعاوں کی اپیل
- فالو اَپ: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ناکام، کھارادر ساؤتھ میں کوئی ایکشن نہیں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






