پنجاب کے مختلف اضلاع شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس سے موٹر وے کو متعدد مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک دھند کی وجہ سے موٹروے کو بند کردیا گیاک ہے۔ اس کے علاوہ موٹر وے ایم 3 لاہورسے عبدالحکیم تک، جب کہ موٹر وے ایم 4 عبدالحکیم سے ملتان ت اور ایم 5 شیرشاہ ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کے باعث بند کردی گئی ہے۔ ترجمان کا بتانا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کی وجہ سے بند ہے۔






