کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما حلیم عادل شیخ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ کراچی پولیس نے پولیس موبائل نذر آتش کرنے کے کیس میں ایک دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر حلیم عادل شیخ کو سخت سکیورٹی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب کرلیا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا حلیم عادل و دیگر ملزمان کے خلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت سے حلیم عادل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت کے باہر میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو میں حلیم عادل نے کہا کہ پی ڈی ایم نے نگران حکومت کوبھی مشکل میں ڈال دیا ہے، نگران حکومت ڈالرپکڑتی ہے تو چینی ہاتھ سے نکل جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی فلورپرکہا تھا کچےکے ڈاکو بعد میں عذاب بنیں گے، جب تک پکےکے ڈاکو نہیں پکڑے جاتے کچےکے ڈاکو نہیں پکڑےجائیں گے۔ واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے حلیم عادل شیخ کو 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا تاہم پولیس نے انہیں عدالت کے باہر سے دوسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چیمپیئنز ٹرافی 2025: بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
- وفاقی حکومت کا آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ
- پولیس پتہ لگائے کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
- پپیتا کھانے کے 7 حیران کن طبی فوائد
- شاہ خرچیوں کو کم کر کے مزدور کی تنخواہ میں اضافے کی کوشش کریں گے: وزیراعظم
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015