مرغی کی قیمت میں اضافے کی بنیادی وجہ سامنے آگئی۔ پولٹری ذرائع کے مطابق چوزہ پولٹری انڈسٹری کی بنیادی اکائی ہے جس کی قلت پیدا ہوگئی ہے، پہلے چوزے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوا لیکن اب مارکیٹ میں مہنگا چوزہ بھی دسیتاب نہیں، پنجاب میں چوزے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی کمپنیوں کی اجارہ داری کی وجہ سے چوزہ مہنگا بھی ہے اور نایاب بھی جس کی قیمت کم ہوئے بغیر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ممکن نہیں، کئی روز سے چوزہ نہ ملنے کی وجہ سے پولٹری فارمز میں نیا چوزہ نہیں ڈالا گیا جس کی وجہ سے مرغی کی نئی کھیپ بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ لاہور میں مرغی کا گوشت آج مزید مہنگا ہونے کے بعد 700 روپے کلو ہوگیا جبکہ سرکاری نرخ 595 روپے ہے، دوسری جانب فارمرز کا فیڈ کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ بھی مسترد کردیا گیا، فیڈ کمیٹی نے حالیہ اجلاس میں فیڈ کی پرانی قیمت ہی برقرار رکھی، فارمرز نے مطالبہ کیا تھا کہ سویابین کی قیمت میں کمی کی وجہ سے مرغی کی فیڈ کی قیمت میں کمی کی جائے۔ سو یابین کی قیمت پچاس روپے کمی کے بعد 230 روپے سے کم ہو کر 180 روپے کلو ہوگئی تھی تاہم سویابین کی قیمت میں کمی کے باوجود فیڈ کی قیمت کم نہیں کی گئی، سویابین پولٹری فیڈ میں استعمال ہونے والا سب سے اہم جزو ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






