کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 مبینہ حملہ آور دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے ملزمان کے زیر استعمال گھر سے خودکش جیکٹ، 5 دستی بم اور دھماکا خیز مواد سمیت دیگر ممنوعہ اشیا برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، دہشتگرد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے ملزمان کے زیر استعمال گھر سے خودکش جیکٹ، 5 دستی بم اور دھماکا خیز مواد سمیت دیگر ممنوعہ اشیا برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔