عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے نگران حکومت کو بجلی بلوں پر چند صارفین کو وقتی ریلیف دینے کی اجازت دے دی۔ اس کے علاوہ عالمی مالیاتی فنڈ نے نگران حکومت کو بجلی،گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے اور ریکوری بہتر بنانے پر بھی زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کے بلوں پر ریلیف کے معاملے پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان رابطہ ہوا، مالیاتی ادارے نے 400 یونٹ تک بجلی صارفین کو ریلیف کی حکومتی تجویز مسترد کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین صرف 200 یونٹ تک صارفین سے بل قسطوں میں وصول کرنے پر اتفاق ہوا ہے جس کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ اس اقدام سے تقریباً 40 لاکھ بجلی صارفین کو وقتی ریلیف ملنےکا امکان ہے جب کہ 400 یونٹ تک ریلیف کی صورت میں 3 کروڑ 20 لاکھ صارفین مستفید ہو سکتے تھے۔ اس کے علاوہ عالمی مالیاتی فنڈ نے نگران حکومت کو بجلی،گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے اور ریکوری بہتر بنانے پر بھی زور دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بجلی بلوں پر پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو بھیجا گیا ریلیف پلان مسترد کر دیا گیا تھا۔ نگران حکومت کا 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کو 3 ہزار روپے جب کہ 60 ہزار سے ہزار تک بجلی بلوں والے صارفین کے 13 ہزار روپے تک ریلیف دینے کی تجویز آئی ایم یاف کو پیش کی تھی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- فلسطین میں اقوام متحدہ کی امن فوج تعینات کی جائے؛ عرب لیگ کا بڑا مطالبہ
- پاکستان اسٹاک مارکیٹ بہترین کارکردگی پیش کرنےوالی مارکیٹ قرار
- سعودی عرب کا فلسطینیوں پرجاری اسرائیلی مظالم بند کروانے کا مطالبہ
- وزیراعلیٰ بلوچستان نے ماہرہ خان سے معافی کیوں مانگ لی؟
- پی ایس ایل میں دو نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015