5 ہزار روپے کا نوٹ بند ہونے کی خبروں پر نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے 5 ہزار روپے کا نوٹیفکیشن وائرل ہونے سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ نوٹیفکیشن جھوٹا ہے۔ مرتضیٰ سولنگی نے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا ہے کہ جھوٹے نوٹیفکیشن پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ This is fake. The Govt of Pakistan shall act against the people spreading this kind of fake news to create chaos.یہ جھوٹا نوٹیفکیشن ہے۔حکومتِ پاکستان ایسے جھوٹے نوٹیفیکیشن پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرے گی۔? pic.twitter.com/9yU3DlM5UK — Murtaza Solangi (@murtazasolangi) September 7, 2023 دوسری جانب وزارت خزانہ نے بھی پا نچ ہزار روپے کے نوٹ کی بندش کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ وزارت خزانہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پانچ ہزار روپے مالیت کے نوٹ پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی، اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل جعلی نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ پانچ ہزارروپے مالیت کے نوٹ 30ستمبر 2023 سے بند کردیے جائیں گے۔ جعلی نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا تھا کہ 30ستمبر تک اپنے پاس موجود 5ہزارروپے مالیت کے کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر مجاز بینکوں کی شاخوں سے تبدیل کروالیں۔






