پاکستان اور امریکا کا تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق

پاکستان اور امریکا نے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکریٹری تجارت جواد پال کی سربراہی میں پاکستانی وفد واشنگٹن ڈی سی میں امریکی حکام سے مذاکرات کر رہا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا نے پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں 500 ملین سے 1 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ تجارتی مذاکرات کا آغاز آج واشنگٹن میں ہوا، جہاں پاکستانی وفد امریکی تجارتی نمائندہ جیمیسین گریر سمیت دیگر اہم امریکی حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے وفود نئے تجارتی معاہدے کی تفصیلات طے کریں گے۔ یہ مذاکرات پاک امریکا معاشی تعلقات کو نئی بنیادوں پر استوار کرنے کی ایک بڑی کوشش کا حصہ ہیں۔